پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔

اجلاس میں معاشی و سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی۔

اجلاس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشن سے کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں آئی ایم ایف سے نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ ہو گی جبکہ  ملک میں امن وامان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.