جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

اسلام آباد: کسٹم انٹیلیجنس انسپکٹر اور وفاقی پولیس آمنے سامنے

اسلام آباد میں کسٹم انٹیلیجنس انسپکٹر اور وفاقی پولیس آمنے سامنے آگئے، وفاقی پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑنے کیلئے آئے کسٹم حکام اور اہلکاروں کو حوالات بھیج دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے آئی جی اسلام آباد کے پرسنل اسٹاف آفیسر ڈی ایس پی نجیب شاہ کی گاڑی روکی تھی، کسٹم حکام ڈی ایس پی نجیب شاہ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی تحویل میں لینا چاہتے تھے۔

کسٹم کی 2  گاڑیاں، 1 انسپکٹر، 5 جواں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی ریکی کررہے تھے، جی نائن سگنل کے قریب ڈی ایس پی نجیب شاہ کی گاڑی کو روکا تھا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کے پرسنل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) نے فون کرکے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کراچی کمپنی کو بلا لیا، ایس ایچ او کراچی کمپنی نے پہنچ کر کسٹم حکام کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اکبر ناصر خان نے  اپنے پی ایس او کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا، جبکہ کسٹم افسر اور اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.