پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

کراچی: ڈاکوؤں کی پکڑنے کی کوشش کرنیوالے شہریوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ 3 ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ اطراف میں شہریوں نے پکڑنا چاہا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مقتول لاسی گوٹھ کا رہائشی تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ موقع پر موجود شہریوں نے 1 ملزم کو پکڑ لیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.