جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس شہریوں کے پیچھے چُھپ رہی ہے۔

صدر بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو جنگی قوانین سے ہم آہنگ رہنا چاہیے اور معصوم شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے حماس نے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے علاقائی انضمام کا کام پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا، اب آگے جو ہونا ہے وہ دو ریاستی حل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.