پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

کراچی: عسکری فور میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کیخلاف درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے عسکری فور کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف کیس کی درخواست کو ناقابلِ سماعت ہونے پر مسترد کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عسکری فور کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف کیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آرمی ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کا قانونی وجود کیا ہے؟

وکیل عابد زبیری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آرمی ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ صدارتی آرڈر 1982ء سے وجود میں آیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ قانونی وجود نہ رکھنے پر آرمی ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ درخواست دائر نہیں کر سکتی اور درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

عدالت کی جانب سے شکایت کنندگان کے وکیل معیز جعفری کی عدم پیشی پر خصوصی نمائندگی کی درخواست خارج کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آرمی ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.