پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی، PIA کی آج مزید 49 پروازیں منسوخ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے منگل کو پی ایس او کو 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود ایندھن کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی جس کی وجہ سے آج پی آئی اے کی مزید 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کے لیے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کے لیے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے شارجہ کے لیے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کے لیے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کے لیے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کے لیے پی کے 753، پی کے 754 منسوخ کردی گئیں۔

اسی طرح اسکردو کے لیے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کے لیے پی کے 211، پی کے 234، ابوظہبی کے لیے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ ہیں۔

سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281، پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔

دبئی فیصل آباد کی پی کے 224، ملتان شارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.