پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 27 سالہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو جائے گا اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.