جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

ڈسکہ میں آج ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، جب کہ اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گی جب انہوں نے اپنے ہی پولنگ ایجنٹ پر سوال داغ دیا۔

نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے ذریعے کہا ہے کہ یو سی جڑانوالہ کے چند پولنگ اسٹیشنوں کے پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پرائیزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردو بدل کر سکتے ہیں، اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی طریقہ کار بنایا جائے۔

مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخارنے اپنے خط میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ افسران پر دھاندلی کی روک تھام کے لیئے سخت نگرانی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.