بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں: این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بتایا کہ گجرانوالہ میں 88 فیصد جبکہ ملتان میں 81 فیصد وینٹیلیٹرز پر کورونا  وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق لاہور میں  79 فیصد اور اسلام آباد میں 53 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس مریض زیرِ علاج ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ٹرپل ڈوز چینی ویکسین کےفیز تھری کلینیکل ٹرائلز شروع ہوگئے۔

دوسری جانب این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گجرانوالہ کے 85 فیصد جبکہ گجرات کے 71 فیصد  آکسیجن بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پشاور کے 77 فیصد اور سوات کے 64 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.