جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ تاریخ میں ایسی مثال موجود نہیں کہ مجرم کو ضمانت دی جائے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ عدالت نے خود کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، نیب کو کس نے کہا کہ آکر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ ہمیں اعتراض نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایسے فیصلوں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملے پر نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.