بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

نوازشریف کی توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے نوٹس جاری کیا۔

سابق وزیراعظم کی درخواست پر احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر کل دلائل طلب کر لیے۔

ن لیگی وکلاء نے آج نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔

 احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ اس ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی بطور ملزمان نامزد ہیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر ان کو ریفرنس سے الگ کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.