بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی بمباری میں بچنے والا بچہ ڈاکٹر سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے میں بچ جانے والے 4 سالہ بچے نے کیا دیکھا؟ ڈاکٹرز کی دہشت سے لرزتے بچے سے بات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

فلسطینی ڈاکٹرز نے بچے سے بار بار پوچھا کہ کیا دیکھا؟ کیا ہوا تھا؟ بچے نے دو بار الفاظ ادا کرنے کی کوشش کی مگر کچھ بول نہیں پایا۔

ڈاکٹر نے اسے گود میں اٹھایا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی حدیں بھی پار کرلی ہیں، اسرائیلی فو ج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کردی جس سے زخمی بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہیں۔

شدید صدمے سے دوچار یہ بچہ اپنی تباہ شدہ دکان کے ملبے پر بیٹھا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطنیوں کی تعداد ساڑھے 3  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت عالمی سطح پر اسرائیل کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسپتال مقدس ہیں، اسپتال پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہے، حماس کے حملے اجتماعی سزا کا جواز نہیں ہو سکتے۔

اسپتال پر حملے کی وجہ سے اردن، مصر اور فلسطینی صدور نے خطے کے دورے پر پہنچے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.