جرمن چانسلر اولاف شولز بھی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی تصاویر دیکھ کر دہشت زدہ ہو گئے۔
جرمن چانسلر اولف شولز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسپتال پر حملے کی تصاویر دیکھ کر دہشت زدہ ہو گیا ہوں۔
اولف شولز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتال پر حملے میں بے گناہ شہری مارے گئے اور زخمی بھی ہوئے، غزہ میں اسپتال پر حملے کی مکمل تفتیش ناگزیر ہے۔
اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت سے بہت دہشت زدہ ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے 12 ویں دن بھی جاری ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج فضا اور سمندر سے غزہ پٹی کے تمام علاقوں پر بمباری کی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر آج اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
Comments are closed.