بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں قریبی سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسپتال پر حملہ افسوسناک جرم ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے روس کے صدر کو بتایا کہ دونوں ملکوں میں سیاسی باہمی اعتماد بڑھ رہا ہے، دونوں ممالک نے قریبی مؤثر اسٹریٹجک ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.