بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 5487 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز اضافے کے بعد 1 ہزار 959 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.