بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

بنگلورو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کل کے بعد آج بھی پریکٹس

بنگلورو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسرے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی ہے۔

محمد حارث کے سوا تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

محمد حارث کو بخار کے باعث آرام کا کہا گیا ہے۔ شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان اور سلمان علی آغا نے بھی ٹریننگ کی۔

پریکٹس سے قبل پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سلیم نے پانچوں کھلاڑیوں کی صحت کا مکمل جائزہ لیا۔

پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں سے اسپرنٹ بھی لگوائی گئی جبکہ شاہین آفریدی اور زمان خان نے اپنے مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ کی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان شہر میں پہلا پریکٹس سیشن کیا تھا، دو گھنٹے طویل پریکٹس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بنگلور پہنچی تھی، دو دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے منگل کو پہلی بار میدان کا رُخ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.