بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتِ حال پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ بی آر آئی فورم سے خطاب کریں گے اور چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

انوار الحق کاکڑ چین و پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.