فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں المناک تباہی جاری ہے، اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النخلا کے 5 رشتہ دار بھی زخمی ہوگئے۔
برٹش پاکستانی فرسٹ منسٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ کمسن سمیت انکے عزیز و اقارب غزہ میں ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔
نادیہ النخلا نے برطانوی ریڈیو کو بتایا کہ انکی والدہ کو ڈرون کا ٹکڑا خود بچے کے جسم سے نکالنا پڑا کیونکہ غزہ کے اسپتالوں میں صرف انتہائی سنگین نوعیت کے زخمیوں کے علاج کی گنجائش رہ گئی ہے۔
نادیہ النخلا ایس این پی کی کونسلر بھی ہیں، پارٹی کی کانفرنس سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جاسوس طیارے بھیجنے کے بجائے برطانوی حکومت کو ضروری اشیاء فلسطین بھیجنی چاہیے۔
دوسری جانب اسکاٹش نیشنلسٹ پارٹی کی ایبرڈین کانفرنس نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کے لیے انسانی کوریڈور سے متعلق اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرے۔
Comments are closed.