منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیرِ خارجہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے

نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ 18 اکتوبر کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال کے لیے بلایا ہے، وزیرِ خارجہ غزہ کی سنگین انسانی صورتِ حال پر پاکستان کے تحفظات پیش کریں گے۔

وزیرِ خارجہ جنگ بندی اور غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، جلیل عباس جیلانی او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

واضح رہے کہ فلسطین معاملے پر او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 18 اکتوبر سے جدہ میں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.