ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاکستان: کوروناوائرس کے 1644 نئے کیسز، مزید 46 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 644کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 167مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 381 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 78 لاکھ 48 ہزار 316 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 726 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 133 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 96 ہزار 745 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 44ہزار 340ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 969ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 56 ہزار 404مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 681ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہزار 451ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 879 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 176کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 476 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 798مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 194 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 953 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 259 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.