
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغان ٹیم 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز پویلین لوٹ گئی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں دفاعی چیمپئن کو میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان نے بھی ہرا دیا۔
دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو افغانستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
افغان ٹیم کی طرف سے رحمان اللّٰہ گرباز نے 80، اکرم علی خیل نے 58، ابراہیم زادران اور مجیب الرحمان نے 28، 28 اور راشد خان نے 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو روٹ، لیونگ اسٹون،ٹوپلی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ 2 افغان بیٹر رن آؤٹ ہوئے۔
میچ میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کر رہے ہیں، اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں۔
انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔
Comments are closed.