کراچی ڈیفنس فیز 8 کے قریب سمندر میں باپ اور 2 بچے ڈوب گئے۔
قریب میں موجود سیکیورٹی گارڈز نے سمندر سے شہباز یونس نامی شخص سمیت دونوں بچوں کو نکالا، اسپتال منتقلی کے دوران شہباز یونس دم توڑ گیا، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے باپ بیٹوں کو قریب موجود سیکیورٹی گارڈ نے نکال کر کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا تاہم شہباز یونس اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ بچوں کو بچا لیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے باپ بیٹے اور فیز 8 کے رہائشی ہیں، بچے کھیل کے دوران سمندر میں گئے، باپ نے بچانے کی کوشش کی جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔
Comments are closed.