اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 410 فلسطینی شہید

حماس سے نمٹنے میں ناکام اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر ڈالی، ایک ہی روز میں 410 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، شہداء کی مجموعی تعداد تقریباً 3 ہزار ہوگئی اور 9 ہزار زخمی ہیں۔

غزہ کے شمال، وسط اور جنوبی علاقوں میں قافلوں، مارکیٹوں اور بندرگاہ پر حملے کئے گئے، اسرائیلی بمباری سے 4 غیرملکیوں سمیت 9 یرغمالی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل فلسطین لڑائی کے دوران ہلاک امریکی شہریوں کی تعداد اب 29 ہوگئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔

جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 لاکھ پانی سے محروم ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے شمال میں اسپتال بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

غزہ پر بری، فضائی اور بحری حملے کی تیاری مکمل کرکے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کہتے ہیں کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی لبنان سرحد پر حزب اللّٰہ سے بھی جھڑپیں جاری ہیں، شام کے سرحدی علاقے پر بھی توپوں سے حملہ کیا اور حلب شہر کے نوتعمیر شدہ رن وے پر دوبارہ بمباری کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.