امریکا کی مختلف ریاستوں میں سورج گرہن کے مناظر کو عوام نے خصوصی چشمے پہن کر دیکھا۔
اگرچہ عوام نے صرف 80 فیصد سے زیادہ کوریج کے ساتھ مکمل ’’رنگ آف فائر‘‘ نہیں دیکھا، تاہم یہ ایک شاندار نظارہ تھا۔
سورج گرہن امریکا میں دوپہر 12 بجکر 13 منٹ پر شروع ہوا اور یہ اوریگون سے ٹیکساس کے خلیجی ساحل تک جاتے ہوئے، راستے میں نیواڈا، یوٹاہ اور نیو میکسیکو میں بھی دکھائی دے گا۔
سورج گرہن کیلیفورنیا، ایڈاہو، کولوراڈو اور ایریزونا کے کچھ حصوں میں بھی نظر آئے گا، سورج گرہن امریکا میں رات 12:03 پر ختم ہوگا۔
امریکا سے نکلنے کے بعد سورج گرہن میکسیکو، بیلیز، ہونڈوراس، پانامہ اور کولمبیا کو عبور کرکے جنوبی امریکا کے بحر اوقیانوس کے ساحل سے نٹال، برازیل میں ختم ہو جائے گا۔
ناسا کے مطابق سورج گرہن الاسکا سمیت تمام 49 براعظم امریکی ریاستوں میں نظر آئے گا۔
Comments are closed.