مصر نے رفاہ بارڈر کے ذریعے امریکی شہریوں کے غزہ سے انخلاء کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
مصر کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا امدادی سامان غزہ تک پہنچانے کیلئے راہداری نہیں کھلوائے گا، غیر ملکیوں کیلئے رفاہ باڈر استعمال نہیں ہوگا۔
آج امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ مصر اور اسرائیلی حکام امریکا اور قطر کے ساتھ ایک سمجھوتے پر کام کر رہے ہیں۔
اس ڈیل کے تحت امریکی شہریوں کو ہمسایہ ملک مصر کے ذریعے دوپہر 12 سے شام 5 کے درمیان غزہ سے انخلا کروایا جائے گا۔
مصر کا کہنا ہے کہ اس کی طرف سے غزہ پٹی کے ساتھ صحرائے سینا کو جوڑنے والا رفاہ بارڈر کھلا ہے لیکن سرحد کے پار اسرائیلی فضائی بمباری سے ٹریفک رک گیا ہے۔
غزہ اسرائیل کے شمال اور مشرق اور مصر کے جنوب مغرب کے بیچ ساحلی پٹی ہے جس میں 23 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں، حماس نے 2007 میں غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
Comments are closed.