بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی پلیئنگ شرٹس پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دے دیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی۔
احمد آباد کے اسٹیڈیم میں ملاقات کے دوران ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے دستخط شدہ شرٹس دینے کا کہا تھا۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے دی گئی دونوں شرٹس بھارت کی رواں ورلڈکپ کی آفیشل جرسی ہیں۔
Comments are closed.