ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی جارحیت کیخلاف صحافتی تنظیموں کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ اسرائیل آزاد صحافت کے خلاف جرائم کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ ایک ہفتے میں اسرائیل نے11 صحافیوں کو شہید کیا ہے۔ 

صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل پر اقوام متحدہ کی خاموشی اور عالمی صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھی اسرائیل کا نام لے کر اس کی مذمت نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.