پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن کے کھیل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل ہلکی پھلکی ٹریننگ کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقا آج اپنی تیسرے روز کے کھیل کی نامکمل اننگ187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائےگا، اسے پاکستان کے پہلی اننگ کے اسکور 378 رنز پر 29 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ڈی کوک صفر اور مہاراج 2 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔
گزشتہ روز کے کھیل میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ایک اور یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
Comments are closed.