جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے: مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے۔

مولانا فضل الرحٰن نے مفتی محمود مرکز میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ غزہ کے لوگ 75 سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،  اسرائیل کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی، شاید امریکا نے ایک سال میں افغانستان پر نہیں کی، اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کے علم بردار امریکا اور یورپی ممالک بھیڑیوں کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.