غزہ:حماس نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو غزہ کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار اور اسرائیل کے خلاف یوم طوفان الاقصیٰ منائیں۔
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں،دنیا بھر کے مسلمان جمعے کے روز مساجد کے باہر احتجاج اور اسرائیلی درندگی کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں اور ثابت کریں کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور وہ نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی درندگی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ہم کسی بھی قیمت پر مزاحمت ترک نہیں کریں گے،ہم نے پہلے بھی مزاحمت کی ہے اور ہماری یہ مزحمت فلسطین سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں شہادتوں کی تعداد 1ہزار 3سو 54 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 6ہزار 1سو 49 سے زیادہ زخمی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی شہر پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 340,000 بے گھر ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.