جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

آلودہ شہروں میں آج کراچی کا تیسرا، لاہور کا چوتھا نمبر

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج پاکستان کے دو بڑے شہروں کی فضاء انتہائی مضر صحت ہے، کراچی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے تیسرے جبکہ لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس نے کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 272 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی ہے۔

لاہور آلودگی کے اعتبار سے آج دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، اس کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 268پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ آلودگی کے لحاظ سے پہلے اور ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےجبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.