بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ 200 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد  تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.