منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کی فوجی امداد بڑھانے کا فیصلہ، کانگریس سے جلد اقدامات کا مطالبہ کریں گے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی فوجی امداد بڑھا رہا ہے۔ امریکی فوجی امداد میں اسلحہ گولہ بارود شامل ہے۔

اسرائیل کی صورتحال پر امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی مدد کے لیے کانگریس سے جلد اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ حماس کا اسرائیل پر حملہ شیطانی اقدام تھا۔ حملوں کے بعد ممکنہ علاقائی خطرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پر ہے۔ انہوں نے کہا امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکے۔ 

جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میں 14 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا حق اور فرض ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.