منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

پولیس افسر، ڈاکٹر کا قتل: رئیس مما کیس سے بری

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم رئیس مما کو بری کر دیا۔

ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزم کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس نے کہا کہ 2012ء میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس پی اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم رئیس مما کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سزا کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوتے، مقدمہ جھوٹا قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ رئیس مما پر ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا الزام تھا، مقدمے کے 2 ملزمان اعجاز قادری اور آصف اقبال پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رئیس مما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ عدم ثبوت پر آصف اقبال اور اعجاز قادری کو بری کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.