منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔

شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے روڈونگ سنمن اخبار میں آرٹیکل لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے اسرائیل اور فلسطین مسئلے کا حل آزاد فلسطینی ریاست کو قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.