پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

کراچی سے بھی افغان مہاجرین واپس جانا شروع

کراچی سے بھی افغان مہاجرین واپس جانا شروع ہوگئے۔حکومتی سطح پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن سے قبل ہی کراچی سے افغان تارکین وطن کا انخلاء شروع ہوگیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ افغان بستی سے لوگ نقل مکانی کرکے افغانستان جا رہے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے، غیر قانونی تارکین وطن دہشت گردی، قبضے، منشیات و اسلحہ کی ترسیل جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

جس کے بعد کراچی میں سہراب گوٹھ افغان بستی سے بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے حکومت کو ملک چھوڑنے کیلئے کچھ وقت اور دینا چاہیے تھا۔

ایک اندازے کے مطابق غیر قانونی آباد افغان شہریوں کی تعداد 4  لاکھ کے قریب ہے علاقائی ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ افغان بستی سے پیر کے دن 15 سے زائد بسیں افغانستان کیلئے روانہ ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.