برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی شریک حیات ڈاکٹر سارہ نعیم نے حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک روح پرور محفل میلاد منعقد کیا۔
پاکستان ہاؤس لندن میں ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے منعقدہ اس محفل میلاد کے اجتماع میں برطانوی نژاد پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں حضور اکرمﷺ پر درود و سلام پیش کیا گیا اور روح پرور نعتوں کے ذریعے آپﷺ کی رحمت، شفقت اور انسانیت سے محبت کے فضائل کو اجاگر کیا گیا۔
ڈاکٹر سارہ نعیم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عید میلادالنبیﷺ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے باہمی احترام، افہام و تفہیم، مہربانی اور ہمدردی کی عالمگیر اقدار کو فروغ دینے کی پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کیا۔
ہائی کمشنر کی بیگم نے پاکستان جیسے متنوع معاشروں میں حضورﷺ کی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کے ساتھ رواداری، احترام اور منصفانہ سلوک پر زور دیا۔
Comments are closed.