بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ انتخاب: الیکشن کمیشن نے PTI کی کارنر میٹنگ کا نوٹس لے لیا

این اے 75 کے انتخاب کے سلسلے میں گزشتہ رات ڈسکہ میں کالج روڈ پر ہونے والی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کارنر میٹنگ میں ڈسکہ کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ڈسکہ کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان ق لیگ کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی کارنر میٹنگ میں موجود تھے۔

سلیم بریار کی جانب سے کیئے گے 50 کروڑ روپے کے اعلان کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں سلیم بریار نے کہا ہےکہ ڈسکہ آنے سے 2 دن پہلے انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

ویڈیو بیان میں سلیم بریار نے یہ بھی کہا کہ 50 کروڑ روپے کا پیکیج لے کر آیا ہوں، الیکشن جیت گئے تو یہ پیکیج ڈبل ہو جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں ترقیاتی پیکیج کے اعلانات کی اجازت نہیں، سلیم بریار کے ویڈیو بیان کا جائزہ لے رہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.