بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ـ2 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ ثابت، آئی سی سی نے پابندی عائد کر دی

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے انسداد بدعنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر2 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار قرار دیاگیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شیمان انور پر 2019 میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے مطابق محمد نوید اور شیمان انور نے 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہونے والے اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اماراتی کرکٹ بورڈ نے محمد نوید پر ٹی 10 لیگ سے متعلق 2 کرپشن کیسز کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

The post ـ2 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ ثابت، آئی سی سی نے پابندی عائد کر دی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.