فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین پر اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Comments are closed.