جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

حکومت کا بینک ہیلپ لائنز طرز پر مشکوک کال کی فوری تصدیق کا مشورہ

وفاقی حکومت نے صارفین کو بینک ہیلپ لائنز طرز پر مشکوک کال کی فوری تصدیق کا مشورہ دیتے ہوئے لاٹری اسکیموں، انعامی اسکیموں کے جعلی میسجز سے ہوشیار رہنے اور اپنے اکاؤنٹس کی معلومات شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے  وفاقی حکومت نے نوسربازی کے انسداد کیلئے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کے مراسلے میں اسٹیٹ بینک کی جعلی ویب سائٹ کو فوری بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوسرباز شہریوں کے اکاؤنٹس سے دھوکے سے رقم نکالنے میں ملوث ہیں نوسرباز جعلی سرکاری لینڈ لائن نمبرز کے ذریعے متحرک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسرباز شہریوں کے اکاؤنٹس سے دھوکے سے رقم نکالنے میں ملوث ہیں، نوسرباز جعلی سرکاری لینڈ لائن نمبرز کے ذریعے متحرک ہیں، نوسر باز خود کو بینک ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) اور دیگر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی حساس معلومات شئیر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں صارفین کو لاٹری اسکیموں، انعامی اسکیموں کے جعلی میسجز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں انٹرنیٹ بینکنگ ایپلی کیشنز، واٹس ایپ، ای میل اکاؤنٹس کیلئے دہرا تصدیقی نظام اپنانے کی سفارش کی گئی ہے، ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ان کی تفصیلات چیک کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.