منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

کینیڈین پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلا سیاہ فام اسپیکر منتخب

کینیڈین پارلیمنٹ نے اپنی تاریخ میں پہلا سیاہ فام اسپیکر منتخب کر لیا۔ 

لبرل پارٹی آف کینیڈا کے رکنِ پارلیمنٹ گریگ فرگس خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں کینیڈا کے 38ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ 

یہ عہدہ سابق اسپیکر انتھونی روٹا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا، جنہوں نے نازی یونٹ کے ایک سابق سپاہی کو پارلیمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ 

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے نئے اسپیکر گریگ فرگس کو ان کے انتخاب پر مبارک باد دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.