منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 129پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 129پوائنٹس اضافے سے 46756 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 149 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46820 رہی۔

حصص بازار میں 21 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جس کے نتیجے میں کاروبار کی مالیت 6 ارب 9 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 6945 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.