مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے شہر میں سیکڑوں نوجوان قتل کردیئے گئے لیکن کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوتا، نوجوان خود کو تعلیم اور کاروبار سے مضبوط کریں، گھر کا ہی نہیں قوم کا سہارا بننا ہے۔
مہاجر قومی موومنٹ کے تحت کورنگی میں ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا، آفاق احمد نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو صرف اپنے خاندان نہیں پوری قوم کا بوجھ سنبھالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان مہاجر نظریہ کے وارث بن گئے تو کوئی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا، نوجوان نظریہ سے جڑ گئے تو ہر شخص آفاق احمد ہوگا، پھر اگر آفاق احمد کا کوئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتا ہے یا آفاق احمد مرجاتا ہے تو بھی تحریک ختم نہیں ہوسکتی۔
آفاق احمد نے مزید کہا کہ جس پر بیٹے قربان کئے اس لفظ کو پرچم سے ہٹادیا گیا، نعرے لگانے والے سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑے جاتے ہیں، شہر میں قتل ہو رہے ہیں کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوتا، نوجوان خود کو تعلیم اور کاروبار کرکے خود کو مضبوط کریں۔
Comments are closed.