ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے ملک میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق بڑھتے واقعات پر ردعمل دے دیا۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ لوگ بچیوں کو تو احتیاط سے چلنے کی ہدایت دیتے ہیں لیکن لڑکوں کی تربیت پر توجہ نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا بندوبست بھی کریں۔
ڈاکٹر اقبال آفریدی نے مزید کہا کہ جزا اور سزا کے قانون پر عمل درآمد کے بغیر صورتحال تبدیل نہیں کی جاسکتی۔
Comments are closed.