بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکے سے فضا میں دھواں اور آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

دھماکے کے باعث سڑکوں پر شہریوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترک وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.