منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

اسٹیفن کونسٹینٹائن قومی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر

پاکستان فٹبال ٹیم نے اسٹیفن کونسٹینٹائن کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ کونسٹینٹائن نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کےلیے پاکستان فٹبال اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق 60 سالہ اسٹیفن کونسٹینٹائن کو فی الحال مختصر مدت کےلیے صرف ورلڈ کپ کوالیفائرز کےلیے کوچ مقرر کیا گیا ہے، طویل المیعاد معاہدے پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

پی ایف ایف کے ایک سینیئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کونسٹینٹائن نے ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں کےلیے پاکستان پہنچ کر کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

کراچی پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر ساف انڈر 19فٹ…

کونسٹینٹائن ماضی میں نیپال، سوڈان، ملاوی، روانڈا اور انڈیا کی نیشنل ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

ان کی کوچنگ میں انڈیا کی ٹیم مارچ 2015 سے دسمبر 2018 تک 173 سے 96ویں پوزیشن پر آگئی تھی۔

پی ایف ایف کے مطابق اسٹیفن کونسٹینٹائن کو ان کی ایشین فٹبال سے آشنائی کی بنیاد پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائرز 12 اور 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

دوسری جانب پی ایف ایف نے ایک بیان میں گزشتہ ایک سال سے پاکستان فٹبال ٹیم کی کوچنگ کرنے والے شہزاد انور کی خدمات کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.