ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھولا گیا، پی ٹی آئی کے لائرز فورم کے وکلاء کی بڑی تعداد انصاف ہاؤس پر موجود ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تمام سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ رواں برس 9 مئی واقعات کے بعد کراچی میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر انصاف ہاؤس بند کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.