بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

جامعات اور تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے معاملے پر وزارتِ تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے وزارتِ تعلیم کے حکام نے بتایا ہے کہ 14 رکنی کمیٹی طلبہ یونین سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی۔

وزارتِ تعلیم کے حکام کے مطابق کمیٹی 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وزارتِ تعلیم کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں ماہرینِ تعلیم اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.