جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

امریکی صدر بائیڈن کے کتے نے خفیہ سروس ایجنٹ کو گیارہویں مرتبہ کاٹ لیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے جرمن شیفریڈ کتے ’کماندڑ‘ نے ایک بار پھر خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا، خفیہ سروس ایجنٹ پر یہ گیارہواں تصدیق شدہ حملہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس چیف آف کمیونیکیشن انتھونی گگلیلمی کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے جرمن شیفریڈ کتے ’کماندڑ‘ نے خفیہ سروس ایجنٹ پر پیر کی رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا، جس کا علاج وائٹ ہاؤس میں جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی آفسر سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہ اب پہلے سے بہتر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جرمن شیفریڈ کتے ’کماندڑ‘ کی جانب سے خفیہ سروس ایجنٹ پر یہ 11 واں تصدیق شدہ حملہ ہے۔

اس سے قبل کتے کی جانب سے خفیہ سروس ایجنٹ پر حملے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے الزام لگایا تھا کہ کمانڈر کے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کا دباؤ ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

مزید برآں وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.